Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > اسلام آباد: جی ٹی روڈ پر واقع سیور فوڈز برانچ پر ناقص کھانے اور بدانتظامی کے الزامات

اسلام آباد: جی ٹی روڈ پر واقع سیور فوڈز برانچ پر ناقص کھانے اور بدانتظامی کے الزامات

سہالہ (جنید اشرف)اسلام آباد کے علاقے جی ٹی روڈ، ڈی ایچ اے فیز 2 کے قریب واقع سیور فوڈز کی ایک برانچ میں ناقص کھانے اور بدانتظامی کے حوالے سے شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کے مطابق مذکورہ برانچ میں کھانے کے معیار کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے جو عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فہد نامی شہری نے اپنی فیملی کے ہمراہ مذکورہ برانچ کا دورہ کیا، جہاں انہیں غیر معیاری کھانا اور ناقص سروس کا سامنا کرنا پڑا۔ فہد کے مطابق کھانے کا معیار انتہائی مایوس کن تھا جبکہ صفائی کے مناسب انتظامات بھی موجود نہیں تھے، جس پر انہوں نے فوری طور پر شکایت درج کروائی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ برانچ میں صفائی کے معیار کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، جبکہ گاہکوں کی بڑی تعداد کے مقابلے میں صرف دو ویٹر تعینات ہیں، جس کے باعث صارفین کو طویل انتظار اور غیر تسلی بخش سروس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں نے فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیور فوڈز کی مذکورہ برانچ کا فوری معائنہ کیا جائے، ناقص کھانے اور صفائی کی صورتحال کا سخت نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کی صحت کے ساتھ مزید کھلواڑ نہ ہو۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے