جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد، سینئر پولیس افسران اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے لیے نئے ٹاسک سونپ دیے۔
انہوں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی، مشکوک افراد، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ دورانِ چیکنگ شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے پر زور دیا۔
آئی جی اسلام آباد نے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، شہر بھر میں نائٹ پٹرولنگ کو مؤثر بنانے اور تمام پٹرولنگ یونٹس کو فیلڈ میں متحرک رکھنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں سنگین جرائم، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانے اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کی دادرسی کے لیے عوام دوست ماحول فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے