Blog Post

Countrymedia Service > News > Business > امارات نے ایک ماہ کیلیے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا

امارات نے ایک ماہ کیلیے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا

یو اے ای پہلے ایک سال کے لیے رول اوور دیتا تھا، ذرائع اسٹیٹ بینک
اسلام آباد:
متحدہ عرب امارات نے2 ارب ڈالر کا میچور قرض6.5 فیصد کی موجودہ شرح پر ایک ماہ کیلیے رول اوور کر دیا۔ یہ 2 ارب ڈالر پاکستان کے مجموعی16 ارب ڈالر کے ذخائر زرمبادلہ کا حصہ اور اس پر پاکستان سالانہ 13 کروڑ ڈالر سود موجودہ شرح پر ادا کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یو اے ای نے صرف ایک ماہ کیلئے قرض رول اوور کیا، قبل ازیں وہ ایک سال کیلیے کرتا تھا۔

وفاقی و اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ یو اے ای نے ایک، ایک ارب ڈالر کے دوقرضے ایک ماہ کیلیے رول اوور کیے ،ایک قرض16 جنوری، دوسرا22 جنوری کو میچور ہونا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قرض کی مدت اور شرح سود پر مزید بات چیت کیلئے قرضے ایک ماہ کیلئے رول اوور کئے گئے،گورنر سٹیٹ بینک نے دسمبر میں کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور عالمی شرح سود میں کمی کے باعث یو اے ای سے 2 سال کیلئے 3 فیصد شرح سود پر رول اوور مانگا، بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی صدر یو اے ای سے قرض واپسی کی مدت بڑھانے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ ذخائر زرمبادلہ پر دبائوسے بچنے کیلئے پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ بہتر ڈیل کیلئے پرامید ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

امارات پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدر متحدہ عرب امارات

’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سرکاری دورے پر خصوصی نغمہ جاری

قرض کی واپسی سے پیدا خلا کہیں اور سے پر کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز میں قرض کی مدت اور اس کی میچورٹی سے متعلق صورتحال واضح ہو جائے گی۔

ذرائع سٹیٹ بینک نے بتایا کہ یو اے ای نے2 ارب ڈالر قرض2018 میں3 فیصد شرح سود پر دیا، عدم واپسی پر مسلسل رول اوور ہو رہا ہے۔2023 ء میں یو اے ای نے مزید1 ارب ڈالر قرض دیا، مگر شرح سود بڑھا کر6.5 فیصد کر دی۔

بیرونی شعبے کے استحکام کا انحصار موجودہ قرضوں کے رول اوور، آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے نئے قرضوں پر ہے۔ ترجمان سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے رابطے پر موجودہ شرح سود پر ایک ماہ کیلئے قرض رول اوور ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے آئی ایم ایف کیساتھ7 ارب ڈالر کی ڈیل کے تحت پروگرام کے آئندہ سال ستمبر میں خاتمے تک یو اے ای، سعودی عرب اور چین نے اسٹیٹ بینک میں12.5 ارب ڈالر کا مجموعی کیش ڈیپازٹ رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے