Blog Post

Countrymedia Service > News > News > ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینئر جج نوکری سے فارغ

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینئر جج نوکری سے فارغ

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ملزم افسر نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا، اعلامیہ

پشاورہائیکورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مردان میں سینئر سول جج نوکری سے فارغ کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق سینئر سول جج اعجاز الحق اعوان نے دورانِ ملازمت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ملزم افسر نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

دورانِ کارروائی ملزم افسر کے خلاف جرم اور الزامات ثابت ہوئے۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم افسر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے