Blog Post

Countrymedia Service > News > International > امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کردی

امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کردی

برطانوی حکومت نے بھی اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے جس کے تحت مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کی بات کی گئی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ مغربی کنارے میں استحکام اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق فلسطینی علاقوں میں امن و استحکام خطے میں قیامِ امن کے امریکی مقصد کے مطابق ہے، اسی لیے امریکا ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرتا جو کشیدگی میں اضافہ کریں۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے اسرائیلی کابینہ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس کے تحت مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کی بات کی گئی۔

مزید پڑھیں

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے ہاتھوں غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کیلئے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

برطانوی بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنا ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہوگا۔ برطانیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے فیصلے فوری طور پر واپس لے۔

ادھر پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ مشترکہ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے خطرناک اقدامات سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے۔

مسلم ممالک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور حالیہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے