Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، سکیورٹی و کمیونٹی پولیسنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایات

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، سکیورٹی و کمیونٹی پولیسنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایات

اسلام آباد:

اسلام آباد پولیس کے سربراہ سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک جمیل ظفر، کیپٹن (ر) ذیشان حیدر، محمد سرفراز ورک، محمد عثمان طارق بٹ اور محمد ارسلان شاہزیب نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہر بھر کی سکیورٹی صورتحال، کمیونٹی سروس انیشی ایٹوز اور مختلف ڈویژنز کے مابین باہمی کوآرڈینیشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات کو مزید فعال کیا جائے، ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جائے اور تمام یونٹس کے درمیان مضبوط رابطہ قائم رکھ کر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
آئی جی نے مزید کہا کہ عوامی تعاون کے فروغ اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے، جبکہ فیلڈ افسران کو الرٹ رہتے ہوئے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی تاکید کی گئی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے