Blog Post

Countrymedia Service > News > Business > 11 مقامات پر تیل و گیس کی تلاش کیلیے معاہدے

11 مقامات پر تیل و گیس کی تلاش کیلیے معاہدے

معاہدوں سے اگلے تین سال میں 8.66 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور 276 ملین روپے سماجی بہبود میں خرچ کیے جائیں گے

اسلام آباد: پاکستان نے تیل و گیس تلاش کے لیے گیارہ آنشور بلاکس ایوارڈ کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم کنسیشن معاہدوں اور ایکسپلوریشن لائسنسز پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکت کی۔

ان معاہدوں سے تیل و گیس تلاش میں اگلے تین سال میں 8.66 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور 276 ملین روپے سماجی بہبود میں خرچ کیے جائیں گے۔

یہ بلاکس او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، ماڑی انرجیز، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور پرائم گلوبل انرجیز کو ایوارڈ کیے گئے۔

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر: خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کا ایک اور نیا کنواں دریافت کر لیا

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد

وزیر توانائی علی پرویز ملک نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط حکومت کی مقامی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری راغب کرنے کی کوششوں میں اہم سنگِ میل ہے، معاہدوں پر دستخط پاکستان کے اپ اسٹریم شعبے کی صلاحیت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایکسپلوریشن سرگرمیوں کے لیے مستحکم سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، اس سرمایہ کاری سےروزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایوارڈ کیے گئے بلاکس میں بلوچستان کے آٹھ، سندھ کے دو اور پنجاب کا ایک بلاک شامل ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے