Blog Post

Countrymedia Service > News > International > ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ

نیتن یاہو کی قسمت نامعلوم ہے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز

اسرائیلی فورسز کو حزب اللہ کے خلاف کارروائی کے لیے بھیجا جائے گا،نیتن یاہو
تہران:
تہران : ایران کے اسلامک پاسداران انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی ) نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی قیام گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی آر جی سی نے اپنے سرکاری خبر رساں ادارے ’’سپاہ نیوز‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سرپرائز حملے مقامی طور پر تیار کردہ خیبرشکن بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیے گئے، نیتن یاہو کی قسمت نامعلوم ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ خیبر شکن میزائل کی رونمائی اور آزمائشی لانچ مئی 2023ء میں کی گئی تھی، اس کی مارنے کی صلاحیت دو ہزار کلومیٹر ہے اور یہ 1,500 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے