Blog Post

Countrymedia Service > News > Trending > مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے، ایران کا 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے، ایران کا 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد تہران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے بحرین میں امریکی بحریہ کے ہیڈکوارڑ اور فوجی اڈوں پر حملوں کے نتیجے میں 160 امریکیوں کے ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے جوابی حملوں کے ابتدائی دو روز کے دوران امریکی جانی نقصانات سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جو امریکا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے بالکل مختلف ہیں۔

آئی آر جی سی کے ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی کے پہلے دو دنوں میں 650 تک امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے ان دعوؤں کی تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں اب تک 6امریکی سروس ممبرز ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 18 اور اہلکار شدید زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے