Blog Post

Countrymedia Service > News > News > ڈاکٹر فرقان راؤ کی عطاء تارڑ سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل اور پریس کلب امور پر گفتگو

ڈاکٹر فرقان راؤ کی عطاء تارڑ سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل اور پریس کلب امور پر گفتگو

سلام آباد: معروف سماجی و طبی شخصیت ڈاکٹر فرقان راؤ نے سینئر صحافی عطاء تارڑ سے اہم ملاقات کی، جس میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اور ان کی ٹیم بھی شریک تھی۔ اس ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش مسائل، خصوصاً میڈیکل سہولیات اور پریس کلب کی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر فرقان راؤ نے صحافیوں کے لیے میڈیکل فنڈز کے اجراء کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز معاشرے کا اہم ستون ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔ اس موقع پر عطاء تارڑ نے یقین دہانی کروائی کہ صحافیوں کے میڈیکل فنڈز کے اجراء کے لیے عملی اقدامات جلد از جلد کیے جائیں گے تاکہ انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ ملاقات میں پریس کلب کی عمارت سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ ڈاکٹر فرقان راؤ نے پریس کلب کی جدید خطوط پر تعمیر اور سہولیات کی بہتری کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس پر عطاء تارڑ نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ دریں اثناء Country Media کی جانب سے ڈاکٹر فرقان راؤ کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمت کے میدان میں اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں دونوں شخصیات نے صحافی برادری کی فلاح، پیشہ ورانہ بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے