Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > سوشل میڈیا پر ڈانس پارٹی کی ویڈیوز وائرل، ایف-6 کا شیشہ کیفے سیل، مالک اور ایونٹ آرگنائزر کے خلاف مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر ڈانس پارٹی کی ویڈیوز وائرل، ایف-6 کا شیشہ کیفے سیل، مالک اور ایونٹ آرگنائزر کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف-6 میں واقع شیشہ کیفے "لا بالٹو” میں مبینہ ڈانس پارٹی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کیفے کو سیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر انتظامیہ نے کیفے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے سیل کر دیا، جبکہ کیفے کے مالک شجاعت افضل اور ایونٹ آرگنائزر فیصل مطلوب کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر ڈانس اور دیگر سرگرمیاں دیکھی جا سکتی تھیں، جس کے بعد شہریوں اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور عوامی شکایات کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی ضابطوں سے ہٹ کر سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی شکایات پر بروقت نوٹس اور قانون کے مطابق کارروائی سے اداروں پر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے