Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > گنجمنڈی پولیس کی بڑی کامیابی: گھر میں چوری کا معمہ حل، پڑوسی ہی چور نکلا

گنجمنڈی پولیس کی بڑی کامیابی: گھر میں چوری کا معمہ حل، پڑوسی ہی چور نکلا

راولپنڈی: گنجمنڈی پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا لیا اور واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کے گھر سے چوری ہونے والے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے گھریلو سامان کو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ واردات میں ملوث شخص متاثرہ شہری کا پڑوسی ہی تھا، جس نے اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کی واردات انجام دی۔

گنجمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ ایس پی راول کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے مکمل چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے