Blog Post

Countrymedia Service > News > Entertainment > ہانیہ عامر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

ہانیہ عامر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

اگرچہ بعض مداحوں نے ان کے انداز کو سراہا تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کے لباس اور اسٹائلنگ پر تنقید کی

پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں میں شامل ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے زیر تنقید آگئی ہیں۔

ہانیہ عامر نے لاہور میں معروف لگژری برانڈ وائی ایس ایل کے پاکستان میں پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں ان کی منفرد بولڈ اسٹائلنگ پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ہانیہ نے سیاہ رنگ کے وائی ایس ایل لباس، ہلکے میک اپ اور ویٹ ہیئر لک کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور ان تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

اگرچہ بعض مداحوں نے ان کے انداز کو سراہا تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کے لباس اور اسٹائلنگ پر تنقید کی۔


کچھ نے لباس کو غیر متاثر کن قرار دیا جبکہ دیگر نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کے فیشن انتخاب پر مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے