Blog Post

Countrymedia Service > News > Sports > قومی ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے روانہ

قومی ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے روانہ

پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی SouthAsians & Diaspora

پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔

بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف اسپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔

روانگی سے قبل پاکستان اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین دن بھرپور ٹریننگ کی اور دو روزہ سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا۔ SouthAsians & Diaspora

پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے