Blog Post

Countrymedia Service > News > International > صدر ٹرمپ کی ہدایت پر تیسرے دن بھی امریکی فضائیہ کی ایران کے خلاف کارروائی جاری

صدر ٹرمپ کی ہدایت پر تیسرے دن بھی امریکی فضائیہ کی ایران کے خلاف کارروائی جاری

امریکی فوج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایرانی اہداف پر حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں شہریوں اور تجارتی جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حملے ایرانی افواج کو بھاری نقصان پہنچانے کے لیے جاری رکھے گئے ہیں جبکہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق جنوبی ایران کے شہر بندرعباس میں رات کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران پر تازہ حملوں کا آغاز رات 12 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے