وزیراعظم شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر ارشد ملک، ممتاز عالمِ دین حافظ نسیم خلیل، بلوچستان کے معروف صنعت کار آغا غلام درانی اور پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ علی قاضی نے ہمایوں بٹ کے والد ظفر علی بٹ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزیز کے انتقال کا صدمہ اہلِ خانہ کے لیے انتہائی مشکل گھڑی ہوتی ہے۔
شرکاء نے مرحوم کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر ہمایوں بٹ اور دیگر اہلِ خانہ نے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
مرحوم ظفر علی بٹ کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے بھی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔