Blog Post

Countrymedia Service > News > International > وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے کے جھٹکوں نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے کے جھٹکوں نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 اور 7.5 تھی

CARACAS, VENEZUELA: وینزویلا کا دارالحکومت کراکس دو انتہائی طاقتور زلزلوں سے لرز اٹھا، جہاں چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
متعدد عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ خوفزدہ شہری جان بچانے کے لیے گھروں اور عمارتوں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔

زلزلے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ پر کراکس کے مغرب میں واقع علاقے میں آئے، تاہم ان کے جھٹکے پورے وینزویلا میں محسوس کیے گئے اور پڑوسی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا تک بھی لرزش محسوس کی گئی۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ نے شہریوں کو احتیاطاً گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ہنگامی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ کئی مقامات پر ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے