Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > تھانہ لوہی بھیر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن*

تھانہ لوہی بھیر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن*

منشیات و اسلحہ فروش گرفتار، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری

اسلام آباد:
تھانہ لوہی بھیر پولیس نے اسلحہ ناجائز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر محمد یوسف ایس آئی، محمد اکرم ایس آئی اور پولیس ٹیم نے دوران گشت و پڑتال ملزم ہارون اختر خان ولد فضل سبحان ساکن حبیب اللہ کمپنی عدالت روڈ کوئٹہ کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 378 گرام آئس اور 9 ایم ایم پسٹل بمعہ 5 عدد زندہ روند برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے پابند سلاسل کر دیا ہے، جبکہ افسران بالا نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے