Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز، تھانہ بنی گالہ پولیس کی اہم کامیابی، بدنام زمانہ ملزم گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز، تھانہ بنی گالہ پولیس کی اہم کامیابی، بدنام زمانہ ملزم گرفتار

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی "نشہ اب نہیں” تحریک کے تسلسل میں دارالحکومت بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت تھانہ بنی گالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او انسپکٹر آصف خان کی قیادت میں پولیس ٹیم، جس میں سب انسپکٹر اشفاق علی اور ہیڈ کانسٹیبل صغیر وحید شامل تھے، نے اکرم روڈ بنی گالہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم جواد خان ولد شیرداد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1110 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ نمبر 177/26 مورخہ 14 اپریل 2026 بجرم CNSA-9(1)3c تھانہ بنی گالہ اسلام آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔
مزید تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی منشیات فروش ہے، جس کے خلاف درج ذیل مقدمات پہلے ہی درج اور چالان ہو چکے ہیں:
1۔ مقدمہ نمبر 258/20 بجرم 9B CNSA تھانہ بنی گالہ اسلام آباد
2۔ مقدمہ نمبر 364/20 بجرم 9B CNSA تھانہ بنی گالہ اسلام آباد
3۔ مقدمہ نمبر 347/20 بجرم AO 13/20/65 تھانہ بنی گالہ اسلام آباد
4۔ مقدمہ نمبر 94/24 بجرم CNSA-9(1)3b تھانہ بنی گالہ اسلام آباد
5۔ مقدمہ نمبر 412/24 بجرم CNSA-9(1)6c تھانہ بنی گالہ اسلام آباد
6۔ مقدمہ نمبر 135/25 بجرم CNSA-9(1)6c تھانہ بنی گالہ اسلام آباد
7۔ مقدمہ نمبر 455/25 بجرم AO 13/20/65 تھانہ بنی گالہ اسلام آباد
8۔ مقدمہ نمبر 159/26 بجرم AO 13/20/65 تھانہ بنی گالہ اسلام آباد
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے اور اس کے نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے بنی گالہ پولیس کی اس مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ پولیس کی ایسی کارروائیاں نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایچ او بنی گالہ انسپکٹر آصف خان کا کہنا تھا کہ “منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ہم اپنے علاقے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ مشترکہ کوششوں سے اس لعنت کا خاتمہ ممکن بنایا جائے ۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے