Blog Post

Countrymedia Service > News > News > پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اسپتال سے جیل منتقل

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اسپتال سے جیل منتقل

ڈاکٹرز نے علاج کیلیے اسپتال میں داخلے کو لازمی قرار دیا، طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد جیل حکام نے واپس منتقل کردیا

کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کو جیل ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اعجاز چوہدری کو طبیعت ناسازی کے باعث چیک اپ اور ٹیسٹوں کے لیے لاہور میں قائم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کیا پی ٹی آئی کے اسیر رہنما اعجاز چوہدری کو اسپتال منتقل کیا گیا؟ جیل حکام نے تردید کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق اعجاز چوہدری کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرنا ضروری ہے تاہم جیل حکام نے طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد اعجاز چوہدری کو دوبارہ کوٹ لکھ پت جیل منتقل کردیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے