Blog Post

Countrymedia Service > News > Twin Cities Times > اسلام آباد: تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں رات کی تاریکی میں ڈکیتی، شہری چاقو کے وار سے زخمی

اسلام آباد: تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں رات کی تاریکی میں ڈکیتی، شہری چاقو کے وار سے زخمی

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں رات گئے ڈکیتی کی ایک لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹنے کے بعد چاقوؤں کے وار کر کے لہولہان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ساجد نامی شہری رات کے وقت کوئٹہ شاہین ہوٹل کے سامنے اپنی موٹر سائیکل پر کھڑا چائے پی رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے اسے گھیر لیا۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر ساجد سے موبائل فون اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔

دورانِ واردات مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ساجد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران ایک ملزم، جس کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، نے ساجد کے پیٹ میں چاقو مارا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ملزمان واردات کے بعد قیمتی اشیاء لے کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
×-
بحریہ ٹاؤن کے گرد و نواح اور سوک سینٹر جیسے تجارتی مراکز میں رات کے وقت اس طرح کی سنگین وارداتیں اسلام آباد پولیس کے پیٹرولنگ نظام پر بڑے سوالات کھڑے کر رہی ہیں۔
"شہریوں کا مطالبہ ہے کہ آئی جی اسلام آباد اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور تھانہ لوہی بھیر کی پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جائے۔”

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے