Blog Post

Countrymedia Service > News > News > جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 جون کو طلب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صدارت کرینگے

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 جون کو طلب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صدارت کرینگے

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کا معاملہ زیر غور آئے گا، ذرائع

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 جون کو طلب کرلیا گیا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں پانچ رکنی رولز میکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو رولز کی تشکیل سے متعلق اپنی تجاویز مرتب کر چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز میں ججز کے امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے کمیٹی کی تشکیل دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کے بعد ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے