Blog Post

Countrymedia Service > News > International > ایران جنگ کے باعث تیل کی عالمی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

ایران جنگ کے باعث تیل کی عالمی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ Flora& Fauna

برینٹ خام تیل کی قیمت 3.10 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 87.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تنازع طویل ہوا تو خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر جا سکتی ہے جس سے پٹرول ڈیزل مہنگا، نقل و حمل اور مال برداری کے اخراجات اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتاہے، خاص طور پر تیل درآمد کرنے والے ممالک جیسے پاکستان میں۔

سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر کشیدگی مزید بڑھی یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو عالمی سپلائی میں رکاوٹ آ سکتی ہے، جس سے قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے