اسلام آباد: اوگو شارلاتانی نے پاکستان میں اٹلی کے نئے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان کو ایشیا کا ایک اہم اور خطے میں مستحکم کردار ادا کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے بڑھتے ہوئے مواقع تلاش کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کام کیا جائے گا۔