پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے شروع کی گئی چندہ مہم پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خود ساختہ قیادت نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے نئی چندہ مہم شروع کر دی ہے۔ ماضی کے تلخ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے چندہ دینے والوں کو رقم وصول کرنے والوں سے ’منی بیک گارنٹی‘ کا بیانِ حلفی ضرور لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بیانِ حلفی میں اس بات کی ضمانت دی جائے کہ اگر کسی وجہ سے 27 ستمبر کا لانگ مارچ منسوخ ہو جائے تو تمام چندہ واپس کر دیا جائے گا۔
اکبر ایس بابر نے طنزیہ انداز میں مزید کہا: پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی!