اسلام آباد کے تھانہ کرپا کی حدود میں واقع امارات بلڈنگ میں قائم مونال ہوٹل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی مبینہ طور پر عمارت کی 13ویں منزل سے چھلانگ لگا کر جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تاہم لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس نے عوام سے غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔