Blog Post

Countrymedia Service > News > News > اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی قیادت پر طنز، ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کی کال نظر انداز ہونے پر کڑی تنقید

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی قیادت پر طنز، ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کی کال نظر انداز ہونے پر کڑی تنقید

اسلام آباد، 10 اگست: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کی کال نظر انداز کیے جانے پر پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی پر قابض گھس بیٹھیوں نے سیاسی تھیٹر لگا رکھا ہے، جبکہ ان ’’مہمان اداکاروں‘‘ کا پارٹی کارکنوں اور قیدی رہنماؤں کی مشکلات کم کرنے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک جانب یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قیدِ تنہائی میں ہیں، جبکہ دوسری جانب اڈیالہ جیل سے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کی ہدایت جاری ہونے کی بات کی جاتی ہے تاکہ زیرِ سماعت مقدمات کی سماعت جلد ہو سکے۔

اکبر ایس بابر کے مطابق صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہو گئی جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کی کال کو پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی اکثریت نے نظر انداز کر دیا۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’ان مسخروں کا دور ختم ہونے کو ہے، ان شاء اللہ۔‘‘

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے