Blog Post

Countrymedia Service > News > News > پی ٹی آئی نے تمام پارلیمینٹیرینز کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی نے تمام پارلیمینٹیرینز کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی

عمران خان کے کیس کی سماعت آج صبح 10 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی چیئرمین عمران خان کے کیس کی سماعت کے موقع پر پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے کیس کی سماعت آج صبح 10 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی جس کے موقع پر پی ٹی آئی کے تمام پارلیمنٹیرنز کو عدالت کے باہر پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے تمام ایم این ایز اور سینیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج لازمی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور بانی چیئرمین کے کیس کی سماعت کے موقع پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے