سینیئر قانون دان نصیر بازئی نے وزیراعظم کے تقریر نویس ارشد محمود ملک کو معرکۂ حق کے دوران قومی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا تحفہ دیا۔
اس موقع پر بلوچستان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سادات قبائل کے روحِ رواں آغا غلام ربانی بھی موجود تھے۔
نصیر بازئی نے ارشد محمود ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قومی خدمات کو سراہا۔