اسلام آباد: سینیئر صحافی، نامور لکھاری، چیئرمین روز ٹی وی اور چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف پبلی کیشنز سردار خان نیازی کی تازہ تصنیف ’’معرکہ حق، پاکستان زندہ باد‘‘ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد ملک کو پیش کی گئی۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان کتاب اور ملکی و قومی امور کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ سردار خان نیازی نے اپنی تصنیف کے موضوع اور اس کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’معرکہ حق، پاکستان زندہ باد‘‘ پاکستان کی تاریخ، قومی جذبے اور موجودہ دور کے اہم واقعات کو اجاگر کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔